اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

قوم کے اتحاد سے دہشت گردی کاخاتمہ کردیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: ( 24 دسمبر2017) وزیرمملکت برائےاطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ، دوہزارتیرہ میں دہشتگردی کے عفریت پر قابو پانا ناممکن دکھائی دیتا تھا۔ قوم کے اتحاد اور قربانیوں سے دہشتگردی کاخاتمہ کردیا۔

وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی اسلام آباد میں یوم قائد کی مناسبت سے تصویری نمائش مین شرکت۔ اس موقع پر خطاب میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو قومیں افکار قائد پر عمل نہیں کرتیں و ہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا جب مسلم لیگ ن نے حکومت سنبھالی تو اسوقت سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی۔ مگر آج ملک میں ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا ہور ہی ہے۔ جلد ملک میں شرح خواندگی بھی سو فیصد ہوگی۔

اس سے قبل وزیرمملکت نے آٹھویں وہیل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ معاشرہ اگر معذور لوگوں کا ساتھ دے تو وہ بھی اچھی زندگی گزار سکتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ کھیلوں کو اسکول اور کالج کی سطح پر بھی فروغ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان اورجہانگیر کی نااہلی پر عدالتی ٹھپہ لگنا باقی ہے، طلال چوہدری

 

فلم ساز شہزاد نواز پاک سرزمین پارٹی میں شامل

Related posts

میرپور ماتھیلو: مسافر وین الٹنے سے خواتین سمیت دو افراد جاں بحق، 10 سے زائد زخمی

Hassam Alam

نواز شریف کا احتساب ضرور ہونا چاہیے اسے معاف نہیں کرناچاہیے،جاوید ہاشمی

Abuzar Usama

اسٹریٹ کرائم میں ڈسٹرکٹ ایسٹ بازی لے گیا

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More