آپ ایک بوجھ ہیں جو اب کوئی نہیں اٹھا سکتا، مریم نواز کی عمران خان پر تنقید

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ آپ ایک بوجھ ہیں جو اب کوئی نہیں اٹھا سکتا۔ آپ نےملک کو غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی میں دھکیل دیا۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں لکھا ہے کہ دوسروں کو شوکاز جاری کرنے سے پہلے اس شوکاز کا جواب دو جو پوری قوم نے آپ کو دے رکھا ہے۔ آپ نے اپنی جماعت کے رکن کواس قابل چھوڑا ہے کہ وہ عوام کا سامنا کرے؟

مریم نواز نے کہا آپ کے بقول چودہ اراکین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ جس کا مطلب ہے تین سو بیالیس کے ایوان میں سے ایک سو پینسٹھ آپ کے ساتھ رہ گئے ہیں۔گویا آپ اکثریت کھو چکے ہواور وزیراعظم کے منصب کا اخلاقی، قانونی اور آئینی جواز بھی کھو چکے ہو۔اب اقتدار سےچپکتے رہنے کا کیا فائدہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More