ایک نجی چینل کو ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ان حالات کا سامنا ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ آج جن حالات کا ایک نجی چینل کو سامنا ہے وہ انکے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے جھوٹ، بہتان اورلوگوں کی عزتیں اچھالنا ہمیشہ نہیں چل سکتا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ “آج جن حالات کا ARY کو سامنا ہے وہ انکے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے۔جھوٹ،بہتان اورلوگوں کی عزتیں اچھالنا ہمیشہ نہیں چل سکتا۔صحافت کی آڑ میں مال بنانا اور خبروں کے نام پر ملک میں انتشار،فتنہ پھیلانا غنڈہ گردی تو ہو سکتی ہے صحافت نہیں۔ اسی لیے آج کوئی جیّد صحافی انکا ساتھ دینے سے قاصر ہے۔”

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More