مریم نواز کی محسن بیگ کی گرفتاری پر حکومت پر کڑی تنقید

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان آپ کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں ہیں جس کی شان میں گستاخی پر شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا جائے گا۔ ان کو سلاخوں کے پیچھے پھینکا جائے گا۔‏

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کے حوالے سے حکومت پر کڑی تنقید کی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں ہیں کہ جس کی شان میں گستاخی پر گھروں پر دھاوا بولا جائے گا۔گستاخی کرنے والے شہریوں کو سلاخوں کے پیچھے پھینکا جائے گا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ آپ کی بیوی کا جو احترام ہے وہ آئی سی یو میں بے ہوش پڑی میری والدہ کا ہونا چاہیے تھا مگر تب عمران خان نہ صرف حوصلہ بڑھاتے تھے بلکہ جاہل وزرا کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔

مریم نواز نے کہا کہ اقتدارجب ہاتھ سےنکلنےلگتا ہے تو آپ جیسےانسانوں کاخوف اسی طرح سامنے آتا ہے۔آپ کی حرکتیں دیکھ کر مشرف کے آخری ایام یاد آ جاتے ہیں۔عمران خان صاحب آپ جتنی بھی ریاستی طاقت استعمال کر لیں مگر وقت کا پہیہ گھوم چکا ہےآپ اپنے آپ کو نہیں بچا سکتے۔

لیگی نائب صدر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے کہا کہ تیل کی قیمت میں 12روپے فی لیٹر اضافہ عوام کو کچلنے کے مترادف ہے۔حکومت کے حامی اپنے گریبان میں جھانکیں کہ پاکستان کو کن ظالموں کے حوالے کر رہاہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More