لاہور: نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز نے بلدیاتی انتخابات میں حکومتی شکست پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی آ نہیں رہی ،تبدیلی جا رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ تبدیلی آ نہیں رہی ،تبدیلی جا رہی ہے ۔ تبدیلی جا رہی ہے وہ بھی رسوائی، بدنامی اور کروڑوں بددعائیں سمیٹ کر۔بائیس کروڑ کے ملک کو مہنگائی، لاقانونیت،نالائقی اور نااہلی کی دلدل میں دھکیل کر۔