مریم نواز کا راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

راجن پور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے راجن پور میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے راجن پور کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین نے ملاقاتیں کیں۔ مریم نواز نے فاضل پور میں متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا اپ کے دکھ درد میں شامل ہونے آئی ہوں۔ آپ کے گلی محلوں میں گئی میں نے اپ کے گھر دیکھے جو تباہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اپ کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ اپ لوگوں کو اپنے گھر چھوڑ کر خیموں میں آنا پڑا اس کا انہیں بہت دکھ ہے۔ آپ لوگوں کے گھر بھی بنائیں گے اور آپ لوگوں کے نقصانات کاازالہ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نواز شریف نے کہا کہ جاؤ اور لوگوں کی دکھوں میں شامل ہو میں آپ سے بہت سارا پیار اور محبت لے کر جا رہی ہوں۔

راجن پور میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت متاثرین سیلاب کے دکھ درد دور کرے گی۔ وہ راجن پور میں سیلاب متاثرین کے دکھ درد میں شامل ہونے آئی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More