لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس ڈھٹائی و سینہ زوری سے فتنہ خان نے تاریخ کے سب سے بڑے ڈاکے ڈالے،ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ جب کابینہ سے بند لفافے کی منظوری لی جاتی ہو تو ایسٹ ریکوری یونٹ پھر منی گالہ گینگ کا ایسٹ میکنگ یونٹ بن جاتاہے۔
انہوں نے کہا کہ ناجائز کام کےعوض ہیرے، سیکڑوں کنال زمین اور اربوں روپے ہتھیائے گئے۔