اللہ پاکستان کو عمران خان کے شر سے محفوظ رکھے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر انسان کس طرح ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے۔ اللہ پاکستان کو آپ کے شر سے محفوظ رکھے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر انسان کس طرح ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے۔ اس کو نہ اخلاقی اقدار نہ دشمنی کا ظرف ہوتا ہے۔ نہ اپنی عہدے کی عزت کا کوئی پاس ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے اس وزیراعظم عمران خان نے سب کو گالیاں دیں۔ اور پھر کہا ریاست مدینہ کہ بنیاد اخلاقیات تھی۔ اللہ پاکستان کو آپ کے شر سے محفوظ رکھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More