مریم نواز کا کیچ میں دہشتگردی واقعہ پر اظہار افسوس

لاہور: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کیچ میں دہشتگردی واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ‏دس فوجی جوانوں کی شہادت کا سن کر دل بہت افسردہ ہے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ‏کیچ میں10فوجی جوانوں کی شہادت کاسن کردل بہت افسردہ ہے ۔جان قربان کردینےوالےبہادر جوانوں اور ان کےخاندانوں کوہم سب سلام پیش کرتے ہیں۔ اللہ شہداکوبہترین جزا عطا فرمائے اور ان کے پیاروں کو صبر جمیل دے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More