مریم نواز کا پشاور میں پادری کے قتل پر اظہار افسوس

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے خیبر پختون خوا میں عیسائی پادری کے قتل پراظہار افسوس اظہارکرتےہوئےکہا ہے کہ پاکستان تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے لیے مساوی حقوق کے وعدے کےساتھ بنایا گیا تھا۔عیسائی پادری کا دن دیہاڑے قتل انتہائی تکلیف دہ اور تشویشناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لیگی نائب صدر مریم نواز نےخیبر پختونخوا میں عیسائی پادری کے قتل کے واقعے پراظہار تشویش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں عیسائی پادری کا دن دیہاڑے قتل انتہائی تکلیف دہ ہے۔پاکستان کو تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے لیے مساوی حقوق کے وعدے کے ساتھ بنایا گیا تھا۔

مریم نواز نے سوال کیا کہ وہ حقوق کہاں ہیں؟ ۔کیا کوئی ایسی چیز ہے جو اس حکومت کے تحت صحیح طریقے سے کام کر رہی ہے؟۔اگر مجھے اس بے حس اور پتھر دل حکومت سے امید کی کرن ہو تو ان سے کہوں گی کہ وہ نہ صرف پشاور میں متاثرین کے اہل خانہ سے ملنے جائیں بلکہ مسیحی برادری کو تسلی دیں۔ اس وقت ان کے ساتھ کھڑے ہوں جب انہیں ہماری بہت زیادہ ضرورت ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More