مریم نواز کا عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

لاہور: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا عمران خان کے خلاف اشتعال انگیزی اور بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا پی ٹی آئی میں سے کسی کو نہیں بخشا جانا چاہیے۔ تشدد کا سہارا لینے اورامن و امان خراب کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے۔

مریم نواز نے لکھا ہےعمران خان سمیت انہیں گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا جائے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک مہذب قوم کا احتجاج مہذب ہو گا۔تمام عمل آئین کے مطابق ہو گا کسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ تحریک انصاف مڈل کلاس کی پارٹی ہے۔ مخالف میڈیا ہاؤسز کی کمپین کےتحریک انصاف کے کارکن خون ریزی کریں گےحیران کن ہے۔ پر تشدد احتجاج کی خبر بھی درجنوں خبروں کی طرح فیک نیوز ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More