مریم نواز نے عمران خان کو پاگل قرار دے دیا

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کو پاگل قرار دے دیا۔ کہا کہ عمران خان کی ٹیں ٹیں سن کر دماغ پک گیاہے۔عمران خان اشاروں پر کھڑے ہو کر خط دیکھا کر پیسہ مانگا کریں گے۔

لاہور میں ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر سابق وزیراعظم عمران خان کے سازشی خط کےبیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کارکردگی رپورٹ مانگ لی ۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا کردار وچوں وچوں کھائی جاؤ۔ اتوں رولا پائی جاؤ کے مترادف ہے۔مریم نواز نے عمران خان پر فرخ خان کو دبئی فرار کرانے کا بھی الزام لگادیا۔

مریم نواز نے عمران خان کے رات کے اوقات میں عدالتیں کھلنے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئین پر خود کش حملہ کرنے پر رات میں عدالتیں کھلیں ۔شکر کریں عدالت نے ان کے خلاف فیصلہ دیا۔ اٹھا پر سلاخوں کے پیچھے نہیں پھینکا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے مزید کہا کہ عمران خان نے پنکی پیرنی کو سرکاری جہاز پرعمرے کرائے جبکہ وزیراعظم ہاؤس کو پیسہ بنانے کیلئے استعمال کیا ۔ایوان اقبال میں دو سوافراد کو بیٹھا کر بیس لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لے جانے کی بات کررہے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More