لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا وقت ختم ہوچکا ہے۔ اب ہم عمران خان کو بائے بائے کرنے جارہے ہیں۔
مریم نواز نے مہنگائی مکاؤ مارچ کے کنٹینر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ متحد تھی، متحد ہے اور متحد رہے گی۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مقابلہ حمتی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ عمران نے گزشتہ چار سال میں جو کیا اس کے بعد تو یہ سب کچھ ہونا مکافات عمل ہے۔