مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کی اپیل خارج

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر تنقید کے حوالے سے مریم نواز اور شاہد خاقان کیخلاف توہین عدالت کی اپیل خارج کردی ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے سنگل بینچ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل بھی خارج کر دی۔ مقامی وکیل نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے مقامی وکیل کی انٹراکورٹ اپیل مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ درخواست گزار نہیں بتاسکے کہ کون سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی، توہین عدالت کیس عدالت اور توہین کرنے والے کے درمیان ہوتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ کسی کے مطالبے پر توہین عدالت کی کاروائی نہیں کی جاسکتی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More