عمران تم کو بدزبانی اور بد تمیزی کا منہ توڑ جواب ملے گا، مریم نواز

گوجرانوالہ: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگوں کو چوہا کہتے ہو۔ لیکن سب سے بڑا چوہا تم خود ہو۔ جو بائیس کروڑ لوگوں کا آٹا، گھی اور چینی کھاگیا ہے۔ عمران تم کو بدزبانی اور بد تمیزی کا منہ توڑ جواب ملے گا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ اس شخص نے نوجوانوں کے خواب چرائے ہیں۔ اس نے کشمیر پر سودا کیا۔

گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ تم ایبسلٹلی ناٹ کرتے رہتے ہوں۔ میں تمہیں بتاتی ہوں کہ ایبسلٹلی ناٹ کیا ہوتا ہے۔ پانچ ارب ڈالر کی آفر ٹھکرا کر بھارت کے پانچ دھماکوں کے جواب میں چھ دھماکےکرنے کو ایبسلٹلی ناٹ کہتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کہ نواز شریف جس سے بھی ملتا ہے۔ ملک کی مفاد کیلئے ملتا ہے۔ تم محلے کی ماسی اور چالاک لومڑی کی طرح چغلی لگاتے ہو۔ تم اداروں کو نواز شریف کا نام لیکر ڈراتے ہو۔ کان کھول کر سنو۔ یہ ادارے، یہ ملک، یہ زمین اور یہ عوام بھی نواز شریف کی ہے۔

مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ایک شخص پریڈ گراؤنڈ میں زور زور سے رو رہا ہے۔ دس لاکھ تو کیا دس ہزار لوگ بھی نہیں آئے۔ پریڈ گرائونڈ والوں جلسہ کیا ہوتا ہے۔ گوجرانوالہ آکر دیکھو۔ اسلام آباد کے لوگوں نے عمران کے جلسے میں شرکت نہ کرکے اس کی سیاست ختم کردی۔ اب جلسے کی ناکامی کا الزام بھی نواز شریف پر مت لگادینا۔ باتیں کرتے ہو عالمی سازش کی۔ کیا تمہارے دو درجن لوگ امریکا نے اڑا دیئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کا بیٹا ہے۔ اس لیے لوگ بار بار منتخب کرتے ہیں۔ اب پوری دنیا نے کہہ دیا کہ نواز شریف صادق اور امین ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف آئیں گئے اور سب کی قسمت بدلیں گئے ۔

پاکستان مسلم لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ کیسا صادق وامین ہے جو توشہ خانہ کا حساب نہیں دیتا ہے۔ اس شخص نے نوجوانوں کے خواب چرائے ہیں۔ بچوں کو دودھ پلانے کیلے والدین کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ اس نے کشمیر پر سودا کیا۔

گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ اب ہمارا قافلہ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے ہم خالی ہاتھ نہیں لوٹنے والے ہیں۔ اب تمہاری تلاشی عوام کی عدالت میں ہونے والی ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ گوجرانوالا والوں آپ کا پیار بھی خالص ہے۔ آپ کے پیار نے مجھے خرید لیا ہے۔ لانگ مارچ ہو یا عدلیہ بحالی مارچ، آپ نے محبت ہی دی۔ آپ نے ہمیشہ نواز شریف اور شہباز شریف پر اعتماد کیا ہے۔ ہم اعتماد پر پورا اتریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More