مدینہ منوّرہ میں بےادبی پی ٹی آئی کی قیادت کی سرپرستی میں ہوئی،مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ‏کل حرمِ پاک مدینہ منوّرہ میں پی ٹی آئی کی قیادت کی سرپرستی میں ہونے والی بےادبی سے نبی صلی اللّہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والے تڑپ کر رہ گئے۔مجھے غصے میں بھرے سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔

حکومت کا ایکشن سیاسی انتقام تصور ہوگا اور یہ معاملہ سیاسی نہیں ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ ‏عمران خان اوراسکےساتھیوں نےمذہب کوسیاست کیلئے استعمال کیا،ان کےچہرےسےکل قدرت نےاس نقاب کواتارپھینکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More