مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کچھ بھی کرلے، شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہوگا، پنجاب کے عوام کو صوبہ فرح گوگی کی لوٹ مار اور تباہی کے حوالے کر دینے پر شدید غصہ ہے، جس کا حساب وہ انتخابات میں چکتا کر دیں گے، الیکشن کمیشن کو دن رات گالیاں دینے والے عمران خان کو آج تھوڑی شرم تو آئی ہوگی مگر کہاں!۔