عمران خان کے منہ سے ریاست مدینہ کی بات اچھی نہیں لگتی، مریم نواز

لاہور: نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے منہ سے ریاست مدینہ کی بات اچھی نہیں لگتی۔ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام فاقوں سے مررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے نون لیگی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ‏ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ پاکستان کی عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟ جس کےکتے بھی اعلیٰ قسم کے گوشت پر پلتے ہوں اسے ریاست مدینہ کا نام زبان پر لاتے ہوئے ہزار بار سوچنا چاہیے۔ لیکن اس سوچ کے لیے بھی دل میں درد ہونا چاہیے،بغض نہیں۔

انہوں نے کہا جس ملک میں عوام فاقوں سے مر رہےہوں،والدین مہنگائی سے تنگ آ کر بچوں کو زہر پلا کر خود کشیاں کر رہے ہوں،اس ملک کاحکمران اُس ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے۔ جس کاخلیفہ کندھوں پر بوریاں اٹھا کر غریبوں کے گھروں پر دستک دیتا تھا۔

مریم نواز نے کہا کیا کوئی شخص ایسابےحس گونگا بہرا اور اندھا بھی ہو سکتا ہے؟

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More