جن مسائل کا سامنا ہے وہ فتنہ خان کے پیدا کردہ ہیں، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمیں جن پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے وہ فتنہ خان کے پیدا کردہ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ فتنہ خان کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دراصل ان کے اپنے خلاف احتجاج ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ جو بطورِ وزیر اعظم کہتا تھا کہ آلو پیاز کے ریٹ پتہ کرنے نہیں آیا، اسکو اچانک سب یاد آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے بڑی منافقت کوئی نہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More