مریم نواز نے عمران خان حکومت کو گھر بھیجنے کی پیش گوئی کردی

لاہور: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کا جانا نوشتہ دیوار ہے،آج گئی یا کل گئی، نو سال کا پلان دھرے کا دھرا رہ گیا ہے،حکومت کیلئے دو ہزار تئیس تو دور ، دو ہزار اکیس بھی گزارنا مشکل ہوگیا ہے۔

فیصل آباد روانگی سے قبل جاتی امرا کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں مریم نواز نے عمران خان حکومت کو گھر بھیجنے کی پیش گوئی کردی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے جانےکا وقت ہوا چاہتاہے،اسلام آباد میں زائچوں سے حساب کتاب لگانے والے ملک کو اس حال پر لے آئے ہیں کہ انہوں نے نو سال کی جو پلاننگ کی تھی وہ دھری کی دھری رہ گئی ہے۔

مریم نواز نے امریکی ناظم الامور سے ملاقات پر طنز کا نشتر چلاتے ہوئے کہاکہ یہ بائیڈن کے فون کا انتظار کرتے رہے مگر انہوں نے جن سے ملاقاتیں کرنی تھیں کرکے چلے گئے جبکہ ہماری پارٹی میں ڈرے ہوئے تھے اب ان کا بھی ڈر ختم ہوگیا ہے۔

مریم نواز نے ڈینگی کی بگڑتی صورتحال پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ عوام مرے یا جئیے انہیں کوئی سروکار نہیں۔ن لیگ کے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز مہنگائی، بے روزگاری اور پیٹرولیم مصنوعات پر احتجاج کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More