اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے گھڑی اور ہار پہلے خریدے،پھر بیچ دئیےاصل کہانی نہیں۔عمران نے وہ گھڑی اور ہار کتنے میں حکومت سے خریدےاور کتنے میں بازار میں بیچ دیےاصل کہانی ہے۔اور وہ تحائف خریدنے کے لیے اس کے پاس پیسے کہاں سے آئے اصل سوال ہے کیونکہ وزیراعظم کی تنخواہ کے علاوہ اس کاکوئی ذریعہ آمدن نہیں۔