اچھے اقدام کو عدالت لے جانے کے بجائے، کے پی کو مفت بجلی فراہم کریں، مریم نواز

لاہور: نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں غریب کو مفت بجلی دینے کے احسن اقدام کو عدالتوں میں لے جانے کی بجائے خیبر پختون خوا کے ناداروں کو بجلی مفت فراہم کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت نے فتنہ خان کو پالنے کے لیے اور اسکا خرچ اٹھانے کے لیے رکھا ہوا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ محنت کریں، حسد نا کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More