حمزہ شہباز کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلےکے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا پی ٹی آئی والے فیصلہ پڑھے بغیر دھمال ڈالتے ہیں پھر یوٹرن لے لیتے ہیں،کہتی ہیں عمران خان کی نالائقی کی وجہ سے آج پاکستانی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں فرح گوگی کو استعمال کر کے ذاتی فائدے حاصل کیے گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تنقید کانشانہ بنایا ،ان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کا مقصد عمران خان کی نااہلیوں اور ناکامیوں کو سامنے لانا ہے آر ٹی ایس سسٹم بٹھا کرچار سال تک ایک نااہل مسلط کیاگیا عمران خان اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے انتقامی سیاست کی۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے بھی عمران خان کے مقدمات کو جھوٹا قرار دیاایسٹ ریکوری یونٹ اصل میں عمران خان کا ایسٹ میکنگ یونٹ تھا عمران خان نے بطور وزیراعظم مبینہ سائفر پر شفاف تحقیقات کیوں نہیں کرائیں؟ عمران خان نے کیوں 28 مارچ تک انتظار کیا؟مریم اورنگزیب بولیں نیوٹرل کو مداخلت کرنے کی دعوت دینے پر آرٹیکل۔6 لگتا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سے لے کر پنجاب اسمبلی تک عمران خان نے آئین شکنی کرائی عمران خان کا مقصد گالی دینا اور معاشرے میں انتشار پھیلانا ہےعمران خان کا روزلگایاجانے والا تماشا اب بند ہونا چاہیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More