فواد چوہدری جج بنے ہو جو شہباز شریف کی بیل کینسل کرواؤ گے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فوادچوہدری صاحب وزیر بنے ہو یا جج ، جو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بیل کینسل کرواؤ گے عقل کرو کیوں مذاق بنوا رہے ہو۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف شہباز شریف کرتے کرتے آئے تھے اور نواز شریف شہباز شریف کرتے کرتے جا رہے ہیں۔عمران صاحب ایک ایک منٹ اقتدار سے چمٹے رہنے کی تاریخ بنا رہے ہیں

مریم اورنگزیب نے کہا کہ دھمکیاں دے کر ، غنڈاگردی کر کے عدم اعتماد نہیں جیتی جاتی اُس کے لئے 172 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے ۔عمران صاحب کاکرپشن کا بیانیہ ملکی اور غیر ملکی عدالتوں، ہر قانونی فورم پرپٹ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری فواد پریس کانفرنس نہ کرو اپنی سی وی آپ ڈیٹ کرو ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More