مریم اورنگزیب نے حکومت اور پی ٹی آئی معاہدے کی خبر بے بنیاد قرار دیدی

اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات اور معاہدہ کی خبر بے بنیاد قرار دیدی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے مسلح جتھےکے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب وزرات داخلہ کی جانب سے بھی معاہدے کی تردید کی گئی ہے۔

وزرات داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے وزرات داخلہ کی سرپرستی میں اس قسم کا کوئی معاہدہ نہیں طے پایا۔ سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے تحریری یقین دہانی کروائی جاسکتی ہے۔

وزرات داخلہ کا کہنا ہے کہ تحریری یقین دہانی کے بعد ہی حکومت بھی سپریم کورٹ میں اپنا جواب دے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More