دس لاکھ کا دعویٰ کرنے والے دس لوگ بھی نہیں لا سکتے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے 8 سے 9 روز میں عوام کو خوشخبری دیں گے۔ حکومت کو نظر آرہا ہے وہ ہار چکی۔

لیگی ایم این ایز راؤ محمد اجمل، ریاض الحق اور ملک رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کو نظر آرہا ہے وہ ہار چکی ہے۔ ہم آئینی طریقے سے وزیراعظم کو رخصت کریں گے۔ 8 سے 9 روز میں عوام کو خوشخبری دیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت ڈی چوک میں دس لاکھ تو درکنار دس بندے بھی نہیں لاسکتی۔ ہم بھی جلد اپنے کارکنان کو ڈی چوک کی کال دیں گے۔ حکومت پارلیمنٹ میں ووٹنگ کروائے اور گھر جائے۔

ترجمان نون لیگ کا کہنا تھا حکومت تشدد اور انتشار کی طرف جانا چاہتی ہے۔ وزیراعظم کے گھر کا کچن جو اے ٹی ایمز چلاتے تھے۔ اب ان کی منتیں کی جارہی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More