چار سال میں مہنگائی لانے والا ڈیڑھ ماہ کا حساب مانگ رہا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی عمران خان پر تنقید، کہا کہ چار سال میں معاشی تباہی اور مہنگائی لانے والا ڈیڑھ ماہ کا حساب مانگ رہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ احتساب ،ریاست مدینہ ،سازش کے بیانیے دفن ہونے کے بعد عمران صاحب کا نیا بیانیہ ڈیڑھ ماہ کی کارکردگی بن گیا ہے ، اپنی نالائقی، نااہلی ، کرپشن اور سیاسی منافقت کا چہرہ آئینے میں دیکھیں اور پھر تقریر کیا کریں، چُپ کر کے گھر بیٹھیں اور 2023 میں مزید مسترد ہونے کا انتظار کریں۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کو پتہ ہے کہ شہباز شریف معیشت ٹھیک کر دیں گے،عمران صاحب کو پتہ ہے کہ شہباز شریف تمام ممالک سے پاکستان کے بگاڑے گئے تعلقات بھی ٹھیک کر دیں گے،عمران صاحب کو یقین ہے کہ شہبازشریف کو کام کرنے دیا تو پاکستان میں سرمایہ کاری واپس لے آئیں گے،شہباز شریف، ان شااللہ، نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف آپ کی تباہ کی ہوئی معیشت سنبھالیں گے اور آپ کے پھیلائے ہوئے فتنے کا بھی خاتمہ کریں گے، 2014 میں کنٹینر پر بھی نواز شریف، شہباز شریف،حکومت میں بھی نواز شریف، شہباز شریف،اب پھر کنٹینر پہ نواز شریف، شہباز شریف۔ شہباز شریف آپ کی تباہ کی ہوئی معیشت کو ٹھیک کر رہے ہیں۔آپ کی لگائی مہنگائی ،بے روزگاری اور معاشی تباہی کی آگ شہبازشریف بجھا رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More