عمران خان سے توشہ خانہ کے تحائف کی رسیدیں طلب کرلیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات نے سابق وزیراعظم عمران خان سے توشہ خانہ سے خریدے گئے تحائف کی منی ٹریل مانگ لی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے 20 فیصد قیمت پر توشہ خانہ سے تحفے خرید کر چار گنا زائد قیمت پر فروخت کئے ۔میرا تحفہ میری مرضی نہیں، یہ تحفہ ریاست پاکستان کا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان سے توشہ خامہ سے تحفے خریدنے کی منی ٹریل مانگتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نے تین چیزیں 20 فیصد پر حاصل کیں اور50 فیصد کا نیا حکم نامہ اس کے بعد جاری ہوا۔کفلنک اور انگوٹھی اور گھڑی تین کروڑ میں خریدی۔ کفلنک اور انگوٹھی 14 کروڑ میں اور گھڑی 18 کروڑ روپے میں فروخت کی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ عمران خان کو رسیدیں دینا پڑیں گی۔ عمران خان نے اہلیہ کا ایف بی آر میں ٹیکس ریٹرن کا اندراج 2018کا ہے اس میں ان کا نام عمران خان کے نام کے ساتھ نہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے روبوٹک ٹویٹس اور سافٹ ویئر کے ذریعے قومی اداروں کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔پی ٹی اے کو ان روبوٹک ٹویٹس کے ذریعے قومی اداروں کے خلاف ٹویٹ کرنے پر فوری ایکشن لینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی کمیٹی میں تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی پارٹی فنڈنگ پر نہیں کوئی اعتراض نہیں لگایاجس کا مطلب ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے جتنے اکائونٹس ڈیکلیئر ہیں وہ ٹھیک ہیں وہ اس پر کوئی اعتراض نہیں لگا سکے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More