اداروں کیخلاف بیانات پر قانونی کارروائی کریں گے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےکہاہےکہ اداروں کیخلاف اشتعال انگیزبیانات دینے والوں کیخلاف قانون اور آئین کے مطابق کارروائی کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےمریم اورنگزیب نےکہا کہ خونی مارچ اور انتشار پھیلانے والوں کو عوام مسترد کر کے آئین کے ساتھ کھڑے ہوں۔عمران خان نے کشکول لے کر پاکستان کو بھکاری بنا دیا کشکول توڑنا پڑےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بار بار یہ بات بتائی ہے کہ ادارے کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش نہ کریں۔یہ اسی طرح ناکام ہوں گے جس طرح وہ سیاسی انتقام میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More