مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے سپریم کورٹ میں بیان کو شرمناک قرار دےدیا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے سپریم کورٹ میں بیان کو شرمناک قرار دے دیا ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آٹھ سال سے خیبرپختونخوا میں عمران خان صاحب آپکی حکومت ہے اورآپ نے اے پی ایس کے بچوں کے والدین کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے ۔تین سال ہوگئے نیشنل ایکشن پلان آپریشن ردالفساد کا کیا ہوا؟ ۔ آپ بے حس ہیں گھرجائیں ۔

وزیراعظم عمران خان کے سپریم کورٹ میں دیئے گئے بیان پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ پیسے دیکر آپ ان بچوں کو واپس لا سکتے ہیں؟

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا اس وقت کے وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان دیا جسے آپ نے دفن کیا، اس وقت کے وزیر اعظم نوازشریف نے آپریشن ردالفساد اور ضرب عزب دیا، جب آپ وزیر اعظم بنے تو آپ نے ان تمام چیزوں کو ختم کردیا اب آپ جواب دیں گے۔

ترجمان مسلم لیگ ن کاکہنا تھا کہ اس حکومت سے چینی چوری، ایل این جی چوری اور پیٹرول چوری کا پوچھیں گے تو ایک جواب ملے گا کہ پچھلی حکومتوں نے کیاہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More