مریم اورنگزیب کا ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ پر وزیراعظم اور عثمان بزدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد: مریم اورنگزیب نے ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ پر وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو الیکشن قوانین کے مطابق سزا ملنی چاہئے، دھاندلی کی پیداوار عمران خان نے ڈسکہ الیکشن چوری کیا ہے۔

‎ انہوں نے کہا عمران صاحب کی ایماء پر وزیراعلیٰ پنجاب، وفاقی وزرا اور دیگر حکومتی رہنماؤں نے منظم انداز سے دھاندلی کے جرم کا ارتکاب کیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر فی الفور عمل درآمد کیا جائے، اور تمام ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More