تازہ ترین
شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، مریم اورنگزیب

شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، مریم اورنگزیب

لاہور: (5 جولائی 2020) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے تین ہفتے تک اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم اور قوم کی دعاوں سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ ڈاکٹرز نے تین ہفتے تک اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔ اینٹی باڈیز ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک ڈاکٹرز نے انہیں سخت احتیاط جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top