تازہ ترین
پاکستان میں ایڈز 57 فیصد کی رفتار سے پھیل رہا ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان میں ایڈز 57 فیصد کی رفتار سے پھیل رہا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (10 جولائی 2020) پاکستان اور فلپائن میں ایڈز 57فیصد کی رفتار سے پھیل رہا ہے سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب کا قومی اسمبلی میں انکشاف۔ پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد کہتی ہیں۔ لوگ ایڈز کا ٹیسٹ ہی نہیں کراتے کل تعداد 1 لاکھ 83 ہزار ہے جس میں سے صرف پچیس ہزار رجسٹرڈ ہیں۔ زرعی ٹیوب ویل پر سبسڈی نہ ملنے کا معاملہ خصوصی کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رکن مریم اورنگ زیب سمیت دیگر خواتین ارکان کی طرف سے ملک میں ایڈز کے بڑھتے ہوئے کیسز پر توجہ دلاؤ نوٹس۔ مریم اورنگ زیب نے کہا دنیا میں بڑی حد تک ایڈز کنٹرول ہو رہا ہے مگر ہمارے ہاں ایڈز کے لئے وہی فنڈز لگائے جا رہے ہیں جو بیرون ملک سے ملتے ہیں ہم اپنا کوئی پیسہ نہیں رکھ رہے جس طرح کورونا کے مریضوں کے ٹیسٹ کم کرکے سمجھا جارہا ہے کہ مریض کم ہوگئے اسی طرح ایڈز کے مریضوں کے ٹیسٹ تو اس سے بھی بہت کم ہیں مگر ایڈز پاکستان اور فلپائن میں 57فیصد کے حساب سے پھیل رہا ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ایڈز کے خلاف کبھی پیسہ نہیں رکھا ایڈز کے فنڈز بیرونی انحصار پر ہی رہے لوگ اس بیماری کی نشاندہی نہیں کرتے۔ ملک میں کل ایک لاکھ تراسی ہزار مریض ہیں مگر رجسٹرڈ صرف 25ہزار ہیں بیرونی ایڈز فنڈ جو آتے ہیں بیرون ممالک سے دوملین ڈالر ایڈز کنٹرول کے لئے آنے والے ہیں نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام اور آغا خان ہسپتال ملک بھر میں ایڈز کے ٹیسٹ بڑھانے کا بڑا منصوبہ لارہے ہیں۔ اسپیکر اسد قیصر نے پائیدار ترقی کے اہداف کی کمیٹی برائے ایڈز کنٹرول کو متحرک کرنے ی یقین دہانی کرائی۔

پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد نے ایوان کو بتایا کہ ایڈز پر 2030 تک کی قومی پالیسی لارہے ہیں اب تک پمز میں ایک بھی بچہ ایسا پیدا نہیں ہوا جسے ماں سے ایڈز منتقل ہوا ہو۔ اجلاس میں نوید قمر اور دیگر ارکان نے اسپیکر سے اپیل کی کہ وہ وزیراعظم کو قائل کریں کہ وہ ملک میں زراعت کے مسائل حل کریں۔ عمر ایوب نے کہا کہ تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو کہہ دیا ہے کہ وہ کسانوں کے ٹیوب ویل میٹر نہیں اتاریں گے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہہ پہر چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top