تازہ ترین
مریم اورنگزیب کی شبلی فراز پر کڑی تنقید

مریم اورنگزیب کی شبلی فراز پر کڑی تنقید

لاہور:(03 اگست 2020)ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ احمد فراز مرحوم کا نام فسطائیت کی علامت مینڈیٹ چور حکومت سے نتھی کرنا تکلیف دہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات شبلی فراز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ احمد فراز مرحوم کا نام فسطائیت کی علامت مینڈیٹ چور حکومت سے نتھی کرنا تکلیف دہ ہے،احمد فراز ہمیشہ جمہوریت، اظہارِ رائے کی آزادیوں اور دستور کی سربلندی کے ساتھ کھڑے ہوئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شبلی فراز ایسے بیانات سے گریز فرمائیں جس سے احمد فراز کے چاہنے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے،شبلی فراز اپنے مرحوم والد کو عوام دشمن حکومت کے سیاسی فائدے کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top