مریم اورنگزیب نے عمران خان کے میڈیا سیمینار کو منافقت قرار دے دیا

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے میڈیا سیمینار کو منافقت قرار دے دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے جاری بیان میں کہا ہے کہ میڈیا دشمن کس منہ سے میڈیا سیمینار کروا رہا ہے شرم آنی چاہئے عمران خان میڈیا کا معاشی قتل کرنے والا مجرم ہے۔ عمران خان نے وزیراعظم کی کرسی پہ بیٹھ کر میڈیا دشمنی کی۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میڈیا دشمن کس منہ سے میڈیا سیمینار کروا رہا ہے شرم آنی چاہیے، عمران خان میڈیا کا معاشی قتل کرنے والا مجرم ہے۔ عمران خان نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر میڈیا دشمنی کی، عمران خان کا دور میڈیا کے لئے سیاہ دور تھا، عمران خان صاحب جھوٹے کرپٹ فارن ایجنٹ میڈیا دشمن اور منافق ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میڈیا کو فیصلہ کرنا ہے کہ میڈیا کے خلاف نیب کو استعمال کرنے والا اور پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے بانی کے میڈیا سیمنار میں جانا ہے کہ نہیں۔ صحافت کا قتل، صحافیوں کو گولیاں مارنے والا، میڈیا کی زبان بندی کرنے والے کے میڈیا سیمینار میں جانا ہے کہ نہیں، میڈیا کو فیصلہ کرنا ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More