الیکشن کا فیصلہ اتحادی حکومت کرے گی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے الیکشن کا فیصلہ حکومت اور اتحادی کریں گے۔ عوام نے عمران کو واضح پیغام دیا ہے، یہ پہلے بھی خالی لوٹے تھے آج بھی خالی ہاتھ گئے۔ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا عمران عدالتی حکم بھی نہیں مانتے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا ہے عمران کو واضح پیغام مل گیا ان سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ ان کی کمیٹی کے لوگ بھاگ گئے تھے۔ پی ٹی آئی نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا، رینجرز اور پولیس کے اٹھارہ اہلکار زخمی ہوئے۔ مریم اورنگزیب نے کہا الیکشن کا فیصلہ حکومت اور اتحادیوں کریں گے۔ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا ثابت ہوگیا عمران کی انا پاکستان سے بڑی ہے، یہ عدالتی حکم بھی نہیں مانتے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More