عوام جانتے ہیں کہ مہنگائی کی تباہی عمران خان لائے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی مہنگائی کی لگائی گئی آگ بجھائیں گے،عمران خان خود بنی گالہ میں چھپ کر عوام کو سڑکوں پر بلا رہے ہیں۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان عوام کو احتجاج کی کال نہ دیں، اپنی نالائقی اور ناہلی کا ماتم کریں، عوام چند ہیروں، سینکڑوں کنال زمین اور مالی فوائد کے لئے قومی اور عوام مفاد پر سودا کرنے والوں اور جھوٹے ، نالائق اور نااہل کے ساتھ نہیں نکلتے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران اپنی لائی گئی مہنگائی اور معاشی تباہی کی ذمہ داری کا اعتراف کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگیں ۔ عوام جانتے ہیں کہ مہنگائی کی تباہی عمران خان لائے، آئی ایم ایف سے کمزور بنیادوں پر معاہدہ عمران خان کرکے گئے ۔ عمران خان نے سازش کی کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے، آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے اس کی خلاف ورزی کی اور پاکستان کی ساکھ خطرے میں ڈالی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More