وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی بی جے پی رہنماوں کے گستاخانہ بیانات کی مذمت

اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خاتم المرسلین نبی رحمت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس میں گستاخی کرکے بی جے پی کے رہنماﺅں نے خود کو پست ثابت کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ دنیا کے تمام انسانوں کے لئے رحمت بن کر آنے والے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک سیرت و کردار کا مطالعہ کرنے والا کوئی بھی نیک الفطرت انسان ان کا احترام اور ادب کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ بی جے پی رہنماوں کے گستاخانہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ بی جے پی کی انتہا پسندانہ اور فتنہ پرور سوچ کا ایک اور ثبوت ہے۔ عالمی برادری بین المذاہب ہم آہنگی اور مقدس ہستیوں کے احترام کی عالمی تحریک کے منافی بھارتی حکومت کے رویوں اور اقدامات کا نوٹس لے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More