پی ٹی وی میں میرٹ کے خلاف بھرتی ہونے والوں کو برطرف کردیا گیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے وزارت اطلاعات سمیت ہر وزارت میں رولز رلیکس کرکے بھرتیاں کیں،پی ٹی وی اوروزارت اطلاعات میں بھی غیر قانونی بھرتیوں کے حامل ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاک فوج اور عدلیہ کی توہین پر کوئی رعایت نہیں کی جائے گی،اظہار آزادی کے ساتھ آئینی زمہ داری بھی ادا کرنا لازم ہے،تحریک انصاف کی جانب سے جعلی بوٹ ٹوئیٹ کے ذریعے اداروں کے خلاف مہم چلائی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More