حکومت کے اپنے ایم این ایز اس کے خلاف بول رہے ہیں،مریم نواز

اسلام آباد: لیگی رہنما مریم نواز کہتی ہیں حکومت کے اپنے ایم این ایز اسکے خلاف بول رہے ہیں، مسلم لیگ ن نے بدترین انتقام برداشت کیا۔ بہت جلد عمران خان سے عوام کی جان چھوٹ جائے گی۔میاں صاحب جلد وطن واپس آئیں گے۔ واپسی کے وقت کا تعین جماعت کریگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ بہت جلد عمران خان سے عوام کی جان چھوٹ جائےگی۔ وزیر داخلہ لانگ مارچ کی بجائے مری واقعے پر جواب دیں،آپ کی وجہ سے کئی خاندان تباہ ہوئے۔

مریم نوازنے کہاکہ مسلم لیگ ن نے بدترین انتقام برداشت کیا، میاں صاحب جلد وطن واپس آئیں گے،واپسی کے وقت کا تعین جماعت کریگی۔ حکومت نے جو نواز شریف کے خلاف کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ توجہ ہٹانے کیلئے نواز شریف کو وطن واپس لانے کا کہا جارہا ہے۔ حکومت نواز شریف کا بال بھی بیکا نہیں کرسکی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More