عمران خان مسیحی برادری کا احترام کریں، مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ نالائق،کرپٹ اور چوروں کو عوام جگہ نہیں دینا چاہتے تو اس میں حکومت کہاں سے آگئی؟ اگر عوام اپنی جگہ دینے کو تیار نہیں تو اس میں رانا ثناء اللہ کا کیا قصور ہے؟ عمران خان غنڈہ گردی نہ کریں بلکہ مسیحی برادری کا احترام کریں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسیحی برادری اپنی جگہ جلسے کے لئے دینے کو تیار نہیں کیونکہ یہ جگہ عبادت کے لئے مختص ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان مسیحی برادری کا احترام کریں، غنڈہ گردی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی کمیونٹی سراپا احتجاج ہے، حکومت ان کے احتجاج کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی مذہبی منافرت پھیلا کر اسی جگہ کیوں جلسہ کرنے پر بضد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو گورنمنٹ مرے کالج گراونڈ اور اسپورٹس جمنازیم پسرور پر جلسہ کرنے کی تجویز کیوں قبول نہیں؟ اس کا صاف مطلب ہے کہ عمران نیازی صرف ڈرامہ کرنا چاہتے ہیں، ان کا مقصد صرف تماشا لگانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم اور غیر مسلم مذہبی قائدین عمران نیازی کو سمجھائیں کہ مسیحی برادری کے جذبات کا احترام کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More