مریم نواز نے انتخابات کو مسائل کا حل قرار دے دیا

اسلام آباد:مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے انتخابات کو مسائل کو حل قرار دے دیا، بولیں مخلوط حکومت اکیلے بڑا فیصلہ نہیں کر سکتی کہا کہ پاکستان کے خلاف عمران خان کی شکل میں سازش کی گئی۔ پی ٹی آئی کے پاس چار سالہ کارکردگی بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں کی سماعت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ ایک سال سے نیب کیس کو التوا میں ڈال رہا ہے۔ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی نیب میرے خلاف کوئی بھی ثبوت پیش نا کرسکا۔پی ٹی آئی کے عوامی جلسوں کے حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے پاس کارکردگی بتانے کے لیے چار سکینڈ بھی نہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو آئی سی یو میں پہنچا دیا۔ آج مہنگائی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرم نہیں آتی ؟عمران خان سیاسی شہید بننا بھی چاہیں تو نہیں بن سکتے ۔ پی ٹی آئی حکومت کے جانے کے بعد معلوم ہوا کہ پنجاب کو بزدار نہیں بلکہ فرح خان چلارہی تھی۔مریم نواز نے کہا کہ پاک فوج کا سربراہ ایسا ہو جو ادارے کو آئینی حدود میں رکھتے ہوئے سیاست سے دور رکھے تاکہ فوج کا مورال بلند رہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More