مریم نواز کو سکیورٹی دینے کی وزارت داخلہ نے منظوری دے دی

اسلام آباد: مریم نواز کو سکیورٹی دینے کی وزارت داخلہ نے منظوری دے دی،زرائع کے مطابق تمام صوبائی حکومتوں کو اس حوالےسے آگاہ کر دیا گیا اور جن اضلاع میں جلسے ہوں گے وہاں کی انتظامیہ اقدامات کی ذمہ دار ہو گی۔

وزارت داخلہ نے مریم نواز کو سکیورٹی فراہم کرنے کی منظوری دے دی،زرائع کے مطابق تمام صوبائی حکومتوں کو اس حوالےسے آگاہ کر دیا گیا،مریم نواز کے ساتھ ایک اہلکار رینجرز اور اسلام آباد پولیس کی نفری تعینات ہو گی جبکہ دیگر اضلاع میں متعلقہ ضلع کی پولیس سکیورٹی فراہم کرے گی،تھرٹ الرٹ کمیٹی کی سفارش پر سکیورٹی کی منظوری دی گئی ہے،وزارت داخلہ کے مطابق مریم نواز کو سکیورٹی خدشات ہیں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے جائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More