سپرہیرو ویب سیریز مِس مارول کےٹریلرسے فواد خان آوٹ

سپرہیرو ویب سیریز “مِس مارویل” کا ٹریلر جاری کردیاگیا، ویب سیریز آٹھ جون کو ریلیز کی جائے گی۔

نو عمر پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی سیریز میں سپر ہیرو کا کردار نبھائیں گی،سیریز میں مرکزی کردار “کمالہ خان” کا ہےجو اداکارہ ایمان ویلانی ادا کریں گی،مس مارویل سیریز کیلئے پاکستانی اداکار فواد خان کو بھی کاسٹ کیاگیاتھا تاہم ٹریلر میں انہیں نہیں دکھایاگیا ، خیال کیاجارہاہےکہ فواد خان کے کردار کو فی الحال راز میں رکھا گیا ہے۔

ویب سیریز کے دیگر فنکاروں میں ساغر شیخ، موہن کپور، زینوبیہ شیروف، ماتھ لنٹیز اور ریڈ ڈِیگر شامل ہیں۔‘مِس مارول’ کو گزشتہ برس ریلیز ہونا تھا جسے بعد ازاں کورونا وبا کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More