شہید پولیس اہلکار کمال کے قاتل گرفتار

لاہور: ماڈل ٹاؤن میں تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے فائرنگ سے پوليس اہلکار کمال شہيد ہو گیا۔قتل میں ملوث باپ بیٹے کو گرفتار کرکے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

لاہورکے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی کے کارکن کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا ۔ پولیس ٹیم ماڈل ٹاؤن ميں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پہنچی تو ملزمان نے گھر کی چھت سے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پوليس اہلکار کمال زخمی ہوا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی آپریشنز لاہور سہيل چوہدری نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیاجبکہ پولیس نے ملزم ساجد اور اس کے بیٹے عکرمہ کو گرفتار کرکے دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

پوليس کے مطابق دونوں باپ بیٹا فائرنگ کا الزام اپنے سر پر لے رہے ہیں ۔ حقائق فرانزک رپورٹ آنے کے بعد اصل قاتل کی شناخت ممکن ہوسکے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More