تازہ ترین
مریم اورنگزیب نے پیٹرول انکوائری کمیشن کو چینی انکوائری کمیشن پارٹ ٹو قرار دے دیا

مریم اورنگزیب نے پیٹرول انکوائری کمیشن کو چینی انکوائری کمیشن پارٹ ٹو قرار دے دیا

اسلام آباد: (28 جولائی 2020) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیٹرول انکوائری کمیشن کو چینی انکوائری کمیشن پارٹ ٹو قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پیٹرول مافیا کو بری کرنے کیلئے پیٹرول کمیشن بنایا گیا۔ عمران صاحب خود ہی بحران پیدا کرتے ہیں، پھر خود ہی کمیشن بناتے اور خود کو ہی این آر او دیتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چینی بحران کی طرح پیٹرول بحران بھی عمران صاحب کے غلام فیصلوں کی وجہ سے پیدا ہوا۔ عمران صاحب نے پیٹرول مافیا کے سامنے بھی گھٹنے ٹیک دیئے۔ پیٹرول مافیا کو بری کرنے کیلئے پیٹرول کمیشن بنایا گیا۔ چینی، پیٹرول، آٹا، گندم اور دوائی سمیت ہر بحران عمران مافیا نے پیدا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے فیصلوں سے چینی بحران پیدا ہوا۔ عمران صاحب ذمہ داری سے بھاگ نہیں سکتے۔ چینی کمشن بنا کر تمام چینی چوروں کو بری کرایا، پھر جہاز میں لندن فرار کرایا۔ چینی کمہشن کی طرز پر اب اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کیلئے عمران صاحب نے پیٹرول کمیشن بنادیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران مافیا اپنے گناہ چھپانے کیلئے کمیشن بناتا اور پھر ملزمان فرار کراتا ہے۔ عمران صاحب کمیشن بنا کر آپ خود کو نہیں بچاسکتے، حساب تو دینا ہوگا۔

Comments are closed.

Scroll To Top