تازہ ترین
شہباز شریف کے سانحہ موٹروے سے متعلق بیان کا غلط مطلب لیا جارہا ہے، مریم اورنگزیب

شہباز شریف کے سانحہ موٹروے سے متعلق بیان کا غلط مطلب لیا جارہا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (15 ستمبر 2020) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے قومی اسمبلی میں سانحہ موٹروے سے متعلق بیان کا غلط مطلب لیا جارہا ہے۔ انہوں نے موٹروے پر نظام نہ ہونے اور بدانتظامی کی نشاندہی کی تھی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر شہباز شریف کے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کا مقصد یہ تھا کہ نواز شریف نے موٹروے بنائی لیکن موجودہ حکومت نظام بنانے کی اہلیت بھی نہیں رکھتی جس کی وجہ سے یہ سانحہ رونما ہوا۔ حکومت سی سی پی او کے مظلوم کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کے بیان اور موٹروے پر سانحہ کے اصل مسئلے سے توجہ نہیں ہٹاسکتی۔

مریم اورنگزیب نے مزید  کہا کہ سی سی پی او لاہور کا بیان عمران خان مائنڈ سیٹ کا اظہار ہے۔ پوری قوم موٹروے سانحہ کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ایک آواز ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top