چترال میں مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے والے گرفتار

چترال: محکمہ جنگلی حیات نے غیر قانونی طور پر قومی جانور مارخور کا شکار کرنے والے شکاری گرفتار کر لئے۔ گرفتار ملزمان چترال کے دور افتادہ علاقوں میں مارخور کے غیر قانونی شکار کا کاروبار کرتے ہیں۔

محکمہ جنگلی حیات کے حکام کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے مارخور کے شکار میں استعمال ہونے والے اوزار و آلات برآمد کیے گئے ہے۔ گرفتار ملزمان پر جنگلی حیات قانون کے تحت ڈھائی لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مارخور کے غیر قانونی شکاری نایاب جانور کے سینگ مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں۔مارخور کے سینگ زیبائش و ارائش کی اشیاء سمیت قیمتی انگوٹیاں بنانے کے لئے بھی استعمال ہوتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More