ماربل ایسوسی ایشن کا فیول پرائس ایڈجسمنٹ اور جی ایس ٹی کے خلاف احتجاج

صوابی: ماربل ایسوسی ایشن نے فیول پرائس ایڈ جسمنٹ، کرشنگ روز جی ایس ٹی اور ظالمانہ مہنگائی کے خلاف مردان صوابی احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

مردان میں ماربل ایسوسی ایشن نے ایف فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور غیر قانونی جی ایس ٹی کیخلاف احتجاجی کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھیں تھے ۔مظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

صدر صوابی ماربل ایسو سی ایشن سردار علی اور جرنل سیکرٹری صابر رحمان سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔ خیبر پختونخواہ ہائیڈرل پاور سے بجلی پیدا کر رہی ہیں۔ فیول ایڈ جسمنٹ کے نام پر اضافہ نا منظور ہیں۔

مقرررین کا کہنا تھا کہ کارخانے بند ہونے سے چار ہزار کے قریب مزدور کار بے روزگار ہو جائینگے۔ کارخانہ دار حکومت اپنا ظالمانہ فیصلہ واپس لیں ورنہ آئندہ احتجاج پارلیمنٹ کے سامنے ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More