منظور وسان نے رواں سال عام انتخابات کا خواب دیکھ لیا

اسلام آباد: پی پی رہنما منظور وسان نے رواں سال عام انتخابات کا خواب دیکھ لیا،کہتے ہیں عمران خان تحریک عدم اعتماد سے پہلے اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ دو مہینے بہت اہم ہیں، عمران خان کیلئے ایک کے بعد ایک کرائسس آئیں گے اسی سال عام انتخابات بھی ہو سکتے ہیں،عمران خان کیلئے 23 مارچ تک کے دن بہت اہم ہیں، اس سے ایسے فیصلے کروائے جائیں گے جو مستقبل میں انکے لیے مسائل پیدا کر سکتے ہیں آج باہر گھومنے والے کل جیل میں بھی ہو سکتے ہیں ۔

منظور وسان نے کہا کہ اپوزیشن نے آپس کے اختلافات اپنی جگہ لیکن تحریک عدم اعتماد پر سب متفق ہیں حالات سے لگتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جائے گی پیچھے جو ہوتے ہیں وہ نظر نہیں آتے حالات سنگین نظر آ رہے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More